2 دسمبر، 2024، 9:14 AM

غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کی جائے، خلیج فارس تعاون کونسل کا مطالبہ!

غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کی جائے، خلیج فارس تعاون کونسل کا مطالبہ!

خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا ہے: ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی روک تھام اور عام شہریوں کی حمایت کے خواہاں ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا: ہم غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے قطر کی ثالثی کو سراہتے ہیں اور لبنان کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان میں زور دیا گیا: ہم غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جاری حملوں کے لیے تل ابیب کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور اسرائیل کی جنگی جارحیت اور انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس بیان میں واضح کی گیا: ہم غزہ پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر کے بارے میں سموٹریچ  اور بن گوئر کے شدید بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

News ID 1928517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha